Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیرکامسئلہ زمین کانہیں ہے،علی زیدی

Now Reading:

کشمیرکامسئلہ زمین کانہیں ہے،علی زیدی
Ali Zaidi on Karachi Trash

وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے مقبوضہ وادی کی حالیہ صورتحال پربیان دیتےہوئے کہا ہے کہ کشمیر کامسئلہ زمین کا نہیں ہےبلکہ یہ ہندومذہب کی اسلام پر فتح کا معاملہ ہے۔

سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئےوفاقی وزیرنےکہا کہ سب کو ایک بار پھر یاد دلادوں کہ نریندرمودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے۔

گزشتہ روزمقبوضہ کشمیرکے معاملےپر50سال بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجلاس بلایا گیا۔

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کےبندکمرہ اجلاس میں 15 رکن ممالک مندوبین نے شرکت کی اورمقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے شدید تشویش کااظہار کیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سےمقبوضہ کشمیرکےمعاملےپربھارت کےاس موقف کہ کشمیربھارت کااندرونی معاملہ ہے،کی مکمل طورپرنفی کردی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں موجودرکن ممالک کے مندوبین نےمقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کوانسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکاکیس لڑتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسائل کو پر امن طریقہ کار اور  مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آوازسلامتی کونسل میں سن لی گئی ہے اورمقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدام بھارت کااندرونی معاملہ نہیں ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز سے کھڑا ہے اور پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئیے کی ہےجو کہ مسئلے کے حل تک جاری رہےگی۔

 ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے اجلاس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے اور مسئلہ کشمیرکی مسلسل حمایت پر چین کے مشکور ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے مسئلہ کشمیرپر بلائے گئےسلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر