Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیردفاع نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر حماقت کی ،شاہ محمو دقریشی

Now Reading:

بھارتی وزیردفاع نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر حماقت کی ،شاہ محمو دقریشی
سارک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر حماقت کی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھا رتی وزیر دفاع راج ناتھ کی جانب سے ایٹم بم کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان تشدد کی بے لگام خواہش کی یاد دہانی ہے۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انتھک سفارتی کوششیں کیں، سنہ 1965 کے بعد پہلی بار سلامتی کونسل نے معاملہ متنازع ہونے کی تصدیق کی۔ تاریخ بتاتی ہے فاشسٹ اور جنگی جنون میں مبتلا ریاستیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

واضح رہے کہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اسلام آبادمیں جاری ہے، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں اس کے علاوہ کمیٹی اجلاس میں اٹارنی جنرل، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آزادکشمیر کے صدر مسعود خان, وزیراعظم راجہ فاروق حیدراور گلگت بلتستان کے گورنر ، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پچاس سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں بحث اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگوجاری ہے اس کے علاوہ وزیر خارجہ شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں و سلامتی کونسل اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر