9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس بند رہے گی۔
بی آر ٹی کے ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو بند کیا جائے گا جبکہ پیر سے بی آر ٹی بس سروس دوبارہ کھول دی جائے گی۔
ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ اس دوران پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) روٹ پر کسی غیر متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
