Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئرانتقال کرگئے

Now Reading:

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئرانتقال کرگئے

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئراور سابق میئر حیدرآباد آفتاب شیخ انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر 2 نمبر لطیف آباد میں ادا کی جائے گی،آفتاب شیخ گزشتہ دونوں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گٸے تھے۔

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آفتاب شیخ کی تنظیمی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،آفتاب شیخ منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کی کمی سیاسی میدان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے،آفتاب شیخ نے بحیثیت میٸر حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کے لٸے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ سمیت تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکریں، ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالٰی آفتاب شیخ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر