Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام

Now Reading:

وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یوم عاشور10 محرم الحرام کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی دس تاریخ ہے اور اس دن حضرتِ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت عظیم بے مثال قربانی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج مسلمان اس عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں، اگرچہ یومِ عاشور مختلف اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ تاریخ اسلام میں اس دن کو الگ رفعت و بلندی شہادت اورواقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی ہے اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کے فروغ و احیاء کے لئے کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی عزیمت اور کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جذبہ شبیری ؓ  مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے اور اس کی نظیر تاریخ انسانی میں مشکل سے ہی ملتی ہے اور اسوہ حسین ؓکا یہ پیغام ہر قلِب سلیم کےلئے ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ راہ حق میں آنے والی ہر پریشانی کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے اپنی جان جانِ آفرین کہ سپرد کردے اور اسی جذبہ سے سرشاری کے بعد ہم وطن عزیز اور اقوام عالم میں کوئی قابل ذکر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کا اس موقع پر بھارتی سامراج سے برسرپیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسینؓ کو زندہ رکھا اور ہمیں کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنادیا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا ءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اللہ پاک کی مدد، حکومت کے بروقت اقدامات اور قوم کے بھر پور تعاون سے کرونا وباءکے پھیلاو پر کافی حد تک قابو پا لیاگیا اور اس لئے پوری پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دن قوم سے اپیل کرتا ہوں محرم الحرام کی تقاریب میں احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور امید کرتا ہوں کہ یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ، فرقہ وارئیت اور تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوے منائیں گے اور امن و امان کوبھی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر