
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یومِ عاشور پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دس محرم کادن ہمیں اسلام کیلیےقربانی دینےکا درس دیتا ہے، عظیم قربانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ امام حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے جان قربان کردی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ امام حسین ؓ عظیم قربانی تا ابد زندہ رہے گی،امام حسین ؓ نے پورے خاندان کی قربانی دی مگر باطل کے سامنے نہیں جھکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے کا پیمانہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News