
کراچی میں شدید بارشوں کے بعد متاثر ہونے والی موبائل سروس 4 دن بعد بحال ہونا شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں شدید بارشوں اور بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، بارش سے بعض ٹاورز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ٹاورز کے سوئچ روم بھی متاثر ہوئے تھے۔
بارش کے پانی نے ٹاورز کے سوئچ روم کو متاثر کیا جبکہ سیلاب کی وجہ سے زیر زمین فائنل آپٹک بھی خراب ہوئی تھیں، جس سے موبائل سروسز متاثر ہوگئی تھیں۔
واضح رہےکہ متعدد علاقوں میں بجلی کے تعطل سے موبائل فون ٹاورز کو بھی بجلی نہیں مل رہی تھی، جس کے باعث موبائل فون نیٹ ورک شدید متاثر تھے ، موبائل فون کے سگنلز نہ ہونے سے شہریوں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News