
قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یورپ میں پروازوں کی بندش کے خلاف بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عملہ واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بند ہیں جس کے باعث ایئر لائن کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس ملک بلا لیا جائے۔
انتظامیہ کے مطابق میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ اسٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News