Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے باسیوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

کراچی کے باسیوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے باسیوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کراچی میں غیر معمولی مون سون کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بریفنگ میں مزید بارشوں کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی تو ٹریلر ہے، کراچی میں مزید بارشیں ہوں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے پر اجلاس کے آغاز میں ہی اراکین  نے وزیراعظم کو خراج تحسین کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت تھا، اس کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے اضافی اخراجات حکومت برداشت  کرے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں ٹرانسپورٹ اور بجلی کی بحالی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم بڑا پیکج لے کر جمعہ کو کراچی پہنچیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے باسیوں کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے ۔نالوں کی صفائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہوگی۔

وزیراعظم  نے راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلاب سے بچاؤکے بروقت انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے خود نالہ لئی کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  نالہ لئی ہر سال 100 کے لگ بھگ لوگوں کی جان لے لیتا ہے تاہم  ابھی انتظامات سے جانی نقصان نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے دیا نہ چینی کی قیمتیں بڑھنے دیں گے۔ گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے  جو  ملک بھر میں تقسیم ہو گی۔ چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ  ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے گندم اور چینی پاکستان ریلویز کے ذریعے سپلائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی باضابطہ منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 14 میں سے 13 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کے بورڈ کے انتخاب کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگیاں موخر کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ نے ادویات کی تیاری کے لیے بھنگ اور دیگر منشیات کے مشروط استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ منشیات کا استعمال صرف سرطان کش ادویات کی تیاری میں کیا جا سکے گا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھنگ کی کاشت کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر