وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ ٹنڈو جان محمد ڈسٹرکٹ میرپورخاص سمیت اندرون ِسندھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیاگیا۔
اس دوران مراد علی شاہ نے اپنے موبائل سے میرپورخاص، سامارو، ٹنڈو جان محمد کی ہیلی کاپٹر سے بھی سیلابی صورتحال کی ویڈیو بھی بنائی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کانوکوٹ سیم نالے اور جھڈو میں قدرتی آبی گزرگاہ کا بھی دورہ کیا ،وزیراعلیٰ کی آمد پر کاشتکاروں نے آبپاشی حکام کے خلاف شکایتیں کیں ۔
میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سال2011 سے بھی زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بارش کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے، پوری کوشش ہوگی جُھڈو اورنوکوٹ شہروں کوبچایا جائے۔
سیدمرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے عوام کو تنہانہیں چھوڑیں گے ، کوشش کررہے ہیں کہ گھروں، فصلوں اورجانی نقصانات کا ازالہ کریں۔
وزیر اعلی سندھ نےمزید کہا کہ متاثرین کے کیے خیموں کا بندوبست کر رہےہیں اور سامارو، ٹنڈو جان محمد، عمر کوٹ میں ریلیف کیمپ بنائے ہیں، کیمپس میں کھانا، ادویات، ویٹرنری اور دیگر سہولیات کا بندوبست کیا ہے لیکن لوگ گھر چھوڑنا نہیں چاہتے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق ڈی سی وزیراعلیٰ سندھ کو بارش سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
