
پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمن خان بھارتی اداکار نکّل مہتا سے مشابہہ قرار دیے جارہے ہیں اور اس کا منہ بولتا ثبوت ان دونوں کی تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ان دونوں اداکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی مشابہت ، یہ دو الگ الگ اداکار ہیں، ایک پاکستان کے علی رحمن خان ہیں جبکہ دوسرے بھارت سے تعلق رکھنے والے نکّل مہتا۔
بھارتی اداکار نکّل مہتا بھی اپنی علی رحمن سے مشابہت دیکھ کر حیران ہوگئے اور صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی دیا۔
AdvertisementTold you going to that kumbh ka maila was a bad idea @NakuulMehta 😅 https://t.co/DobMRHpE85
— Ali Rehman Khan (@alirehmankhan) August 28, 2020
پاکستانی اداکارعلی رحمن نے اپنے ٹوئٹ میں مزاح شامل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو کہا بھی تھا کہ کمبھ کے میلے میں جانا ایک بُرا آئیڈیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News