
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک انگلینڈ سیریز کے بعد ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم نےانگلینڈ کیساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا۔
سیریز برابر کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے پر انگلینڈ اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔ پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں اور بالرز کی کیٹگری میں عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں حفیظ کا نمبر بارہواں ہے۔
بلے بازوں میں پاکستانی کھلاڑی بابراعظم پہلے اور بھارت کے کے ایل راہول دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے آئرن فینچ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News