Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے اور خاندان پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں، عاصم سلیم باجوہ

Now Reading:

اپنے اور خاندان پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں، عاصم سلیم باجوہ
عاصم سلیم باجوہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ  نے خود پر خاندان پر لگے الزامات کی سختی سے تردید  کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ    نے اپنے اور فیملی کے خلاف الزامات کا جواب دے دیا۔

معاون خصوصی  برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر کو جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیشہ عزت اوروقار کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہےاور کرتا رہوں گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ خبرمیں میرے اوپر الزام لگایا گیاکہ میں نے اپنی بیگم کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔ میری ساکھ کو خراب کرنے سازش ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نامعلوم ویب سائٹ پر جھوٹی خبر لگائی گئی،میرے ظاہر کردہ اثاثوں کو غلط قرار دیاگیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  الزام لگایا گیا امریکہ میں بھائیوں کے کاروبار کا میری فوج میں ترقی سے تعلق ہے۔  بھائیوں اور بچوں کی کمپنیوں کی مالی پوزیشن کا حساب لگائے بغیر سویپنگ اسٹیٹمنٹ دے دی گئی۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ  22 جون کو جب اثاثے ظاہر کیے اس وقت میری اہلیہ کا کسی کاروبار میں کوئی حصہ نہیں رہا  تھا۔  میری اہلیہ یکم جون کو تمام سرمایہ کاری سے الگ ہو گئیں جس کی امریکہ میں دستاویزات کی تصدیق ہو سکتی۔

Advertisement

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرے اوپر میرے بچوں کے اثاثوں کے حوالے سے الزام لگایا گیا۔ سیان بلڈرز اینڈ اسٹیٹس کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہے۔ اس کمپنی  نے کبھی کوئی کام ہی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمالیہ پرائیویٹ لمیٹڈ جو میرے بیٹے کے نام رجسٹرڈ ہے وہ اس میں اس کے 50 فیصد حصص ہیں۔ اس کمپنی نے گذشتہ 3 سالوں میں 5 لاکھ روپے کا منافع کمایا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک اور کمپنی جس کا نام ماچی کارڈ وینرز ہے مکمل طور پر میرے بیٹے کی ملکیت ہے۔ یہ کمپنی گذشتہ 5 سالوں سے مکمل نقصان میں جارہی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ  کریپٹون کمپنی اس وقت بنائی گئی جب میں بلوچستان میں تعینات تھا۔یہ کمپنی بھی ایف بی آر میں 2019 میں رجسٹرڈ ہوئی۔ اس کمپنی نے بھی کسی کاروبار میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کریپٹون کمپنی نے نہ تو منرلز یا مائننگ کی لیز حاصل کی اور نہ ہی اس کمپنی کا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  18 سالہ شراکت داری میں اہلیہ کا حصہ 19 ہزار 492 ڈالر تھا۔ اہلیہ نے انویسٹمنٹ میری 18 سال کی جمع پونجی سے کی۔

Advertisement

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ  ایک بار بھی اسٹیٹ بینک کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  میرے دو بھائیوں کی کمپنی سلک لائن انٹرپرائزز کو سی پیک کا کوئی ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔ کمپنی رحیم یار خان میں صنعتوں کو افرادی قوت فراہم کرتی ہے۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ  میرے بیٹوں پر امریکہ  میں گھر خریدنے کا الزام لگایا گیا۔  میرے بیٹوں نے گھر بینک قرض کے ذریعے لیا ہے۔ گھر کی اسی فیصد رقم ابھی ادا کرنا  باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹوں کی عمر 33، 32 اور 27 سال ہے۔ میرے بیٹوں نے امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں سے بزنس ڈگری حاصل کی ہے۔ میرے بیٹوں کو امریکا میں بہت اچھی تنخواہ پر نوکریاں ملی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر