
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ پولیس کا کہناہے کہ دھماکا کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع ولی جیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔
ابتدائی شواہد کے مطابق موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئےجنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جائے وقعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News