
کراچی میں گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن پرعلاقہ مکینوں کی جانب سے لیاقت آباد میں احتجاج کیا گیا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے لیاقت آباد اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اورگجر نالے کے اطراف گھروں کو تجاوزات قرار دینا نا انصافی قرار دیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق انتظامیہ ان کے گھروں کو گرانے کے لئے مارکنگ کرکے گئی ہے، گھروں کو گرایا گیا تو دھرنا دینگے۔
احتجاج کے باعث ناظم آباد اور لیاقت آباد 10 نمبر جانے والے روڈپر ٹریفک معطل ہوگیا ہے ، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News