ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ، وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، جہلم، ٹیکسلا، اٹک، سیالکوٹ اور کھاریاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ شکرگڑھ، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور شانگلہ کے مختلف حصوں میں بھی تیزآندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔
بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
واضح رہےکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
