کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خا ن کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی...
وزیراعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین مسٹر اینڈریو فورسٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے حکومتی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی پر بات کی جبکہ اینڈریو فورسٹ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی کو سراہا۔
فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مقامی برادری کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا۔
فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین مسٹر اینڈریو فورسٹ سے وزیراعظم عمران خان کی ہونے والی ملاقات میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور چیئرمین بی او آئی مسٹر عاطف آر بخاری بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر توسیع کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال ، ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی ، کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پر گفتگو کی گئی تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے ہیں۔ کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News