Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
‏وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری پر کابینہ کو بریفنگ دی جائےگی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو معاشی اعداد و شمار پر بریفنگ دیں گے۔

اس  کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپراکی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 بھی پیش کی جائےگی۔ اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں  قانون سازی کمیٹی کےمینڈیٹ میں اضافے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے اور پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ 27اگست کےاقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر