Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، وزیر اعظم

Now Reading:

آئی جی پنجاب سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، وزیر اعظم
وفاقی کابینہ

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب  شعیب دستگیر سے متعلق شکایات موصول ہوئی  تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پنجاب  کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے   آئی جی پنجاب کو ہٹانے کی وجہ کابینہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اس موقع پر کابینہ اراکین نے  کہا کہ  آئی جی پولیس کی نیت ٹھیک ہوسکتی ہے   لیکن ڈیلیور کرنا  بھی ضروری تھا۔

کابینہ اراکین کا مزید کہنا تھا کہ  آئی جی کو وزیراعلیٰ کے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے ۔بطور پولیس افسر آئی جی کو وزیراعلیٰ کے احکامات کی تعمیل کرنا چاہیئے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم نے  ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی  کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

معاون خصوصی   شہزاد اکبر، شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر