Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ
نیشنل پارک

گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل پارکس کے منصوبوں سے متعلق  وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا جہاں معاون خصوصی ملک امین اسلم  نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قومی منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور  گلگت بلتستان میں دو نئے نیشنل پارکس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں نیشنل پارکس کا افتتاح خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  نیشنل پارکس بنانے کی جامع رپورٹ مانگ لی۔

ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کووزارت موسمیاتی تبدیلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔  پانچ منصوبوں میں اہداف کے حصول کی کارکردگی کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔

Advertisement

ملک امین اسلم  نے وزیر اعظم کو ماحولیات کے عالمی سطح کے بان چیلنج پر بھی بریفنگ دی۔

منصوبے کے تحت پاکستان کا 10 لاکھ ہیکٹر رقبہ جنگلات کے  لیے مختص کیا جائے گا ۔خیبر پختونخوا میں بھی تین لاکھ ہیکٹر علاقہ جنگلات کے لیے مختص کیا گیاتھا۔اب پورے ملک میں جنگلات کا علاقہ عالمی اصولوں کے تحت مختص کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے  وزارت موسمیاتی تبدیلی کوبان چیلنج معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم کی جانب سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ  موسمیاتی تبدیلی پاکستان کو کلین گرین بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر