
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پرکشش مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ہواوے کمپنی کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی نظام میں آئی ٹی سہولیات کی بدولت شفافیت، تیزی اوربہتری لائی جاسکتی ہے۔
دوران ملاقات وفد کا کہنا تھا کہ ہواوے کمپنی پاکستان میں ایک ہزار وفاقی ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی اور پاکستانی یونیورسٹی کے طلبا کو بھی جدید آئی ٹی تربیت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی، مشیر تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین پی ٹی اے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News