کراچی کے مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کاراورموٹر سائیکلیں چھیننے اور بیچنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بن قاسم، کیماڑی، لیاقت آباد میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 3 عادی ملزمان ندیم، عبدالرحیم اور جواد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے چھینی گئی ایک کار، 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان کار چھیننے اور بیچنے، موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان عادم جرائم پیشہ ہیں اور پہلی بار اے وی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
