Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ، چناب میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے

Now Reading:

دریائے سندھ، چناب میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے

دریائے سندھ اور چناب میں سیلاب کے باعث قریبی آبادیوں سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے، سیلاب نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے کے کوٹ مٹھن کے مقام  سے گزرنے کے خدشات پر دريا کنارے بستی کوریڈ الرٹ کر ديا گيا۔

سیلابی صورتحال کے خطرات کے پیش نظرعلاقہ مکینوں نے گھروں سے نقل مکانی شروع کردی۔

بستی سانگی سمیت 15 سے زائد دیہات بھی شديد متاثر ہوئے جبکہ سیلابی پانی سے ہزاروں ايکڑ رقبے پر کھڑی فصل خراب ہوگئی۔

 ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے بستی سانگی میں پہنچ کر پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا ہے، سیلابی ریلے سے بستی سانگی سمیت15 سے زائد دیہات بھی شديد متاثر ہوئے۔

Advertisement

رحیم یار خان کے قريب درجنوں دیہات زير آب آنے سے سیلابی پانی رہائشی بستیوں ميں داخل ہوگیا۔

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ڈيزازٹر مينجمنٹ نے 9 اور 10 ستمبر کو ہائی فلڈ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدايت کی ہے۔

خیرپور کے قريب دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سيلاب ہے جہاں کچے کے علاقے ڈوبنے سے ہزاروں افراد پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں ميں امدادی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ مکين اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔

دریائے سندھ میں جامشورو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں درجنوں ديہات زير آب آگئے۔ پانی میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی آبادی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر