Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین قیدیوں کی تعداد میں صوبہ پنجاب سب سے آگے

Now Reading:

خواتین قیدیوں کی تعداد میں صوبہ پنجاب سب سے آگے
خواتین قیدی

ملک بھر کی خواتین جیلوں میں سب سے زیادہ خواتین قیدیوں کی تعداد صوبہ پنجاب کی جیلوں میں ہیں۔

وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل 96 جیلوں میں قید 73 ہزار 661 قیدیوں میں 1121 خواتین بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 707 خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔

جرم کے اعتبار سے سب سے زیادہ 450 خواتین قتل کے جرم میں قید ہیں۔ 134 خواتین اپنے 195 بچوں کے ساتھ جیلوں میں موجود ہیں۔

وزارت انسانی حقوق نے چند روز قبل جیلوں میں خواتین کی حالت زار سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی جس پر وزیر اعظم نے اس رپورٹ پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزارت انسانی حقوق نے پیر کے روز یہ رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر پبلک کر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کل خواتین قیدیوں میں 65 فیصد پنجاب، 18 فیصد سندھ، 15 فیصد خیبر پختونخواہ جبکہ دو فیصد خواتین بلوچستان کی جیلوں میں قید ہیں۔

 رپورٹ  کے مطابق  1121 خواتین قیدیوں میں 66 اعشاریہ 7 فیصد یعنی 748 کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

Advertisement

عمرکےاعتبارسےخواتین قیدیوں میں 11 سال سے 59 سال تک کی خواتین موجود ہیں تاہم ان میں بڑی تعداد 30 سے 40 سال کی خواتین کی ہے۔  46 عمر رسیدہ خواتین جبکہ 10کم عمربچیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں 27 حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ 38 ہیپاٹائٹس، 4  ایڈز،2  ٹی بی، 9 ذہنی امراض جبکہ 31 دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔

298 خواتین ایسی ہیں جن کو اپنے گھروں سے دور جیلوں میں رکھا گیا ہے جبکہ 494 خواتین کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق قیدی خواتین کی اکثریت ان پڑھ یا کم تعلیم یافتہ ہے۔ 607 شادی شدہ، 195 بیوہ، 104 مطلقہ جبکہ 13 غیر ملکی خواتین بھی قید ہیں۔

وزارت انسانی حقوق کی کمیٹی نے خواتین قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے متعداد قوانین میں تبدیلیوں سمیت انتظامی وسائل میں بہتری کے اقدامات بھی تجویز کیے ہیں۔ جن میں حراست میں لیے بغیر مقدمات کی پیروی اور جیلوں میں تعلیم، فنی تربیت اور دیگر بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر