
اینکر مرید عباس قتل کیس کا ملزم عادل زمان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس کے سامنے سے عدالت سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
بو ل نیوز کے اینکرمرید عباس کو گزشتہ سال جولائی میں لین دین کے معاملے پر عاطف زمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے ایک مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں اور دوسرا سرکار کی مدعیت میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News