 
                                                                              نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت چینلج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف مفرور ہیں، ضمانت منسوخ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدم پیشی پر نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کی جائے، نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن میں درج ہے کہ سیکریٹری داخلہ اور خارجہ کو قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا جائے،ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
واضح رہےکہ نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی سا بق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا۔
انہوں نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، بیرون ملک جانے کے بعد نواز شریف رعایت کے مستحق نہیں رہے۔
ان ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 