Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس، اسپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل

Now Reading:

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس، اسپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی    ہے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ  کی قائم کردہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر مسعود سلیم اور ڈی جی فرانزک ایجنسی شامل ہیں۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے کنونیر ہیں جبکہ کمیٹی تین روزمیں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے کیس پر تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے 6 رُکنی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی سربراہی میں کام کرے گی اور ٹیم کے ممبران میں ایس ایس پی ذیشان اصغر، ایس پی اسپیشل برانچ جہانزیب ،ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان ،ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور انچارج جینڈر کرائمز مِس فضہ اعظم شامل ہیں جبکہ ٹیم کے سربراہ فرانزک ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ  9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوافراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اوراس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر