Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اسد عمر کو خط لکھ دیا

Now Reading:

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اسد عمر کو خط لکھ دیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کا بہترین قابلِ رہائش اور محفوظ شہر بنانا ہے، یہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ مشن ہے۔

خط میں انھوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے پر انکوائری کمیشن قائم کیا تھا جس نے کے فور سے متعلق سندھ حکومت سے تفصیلات حاصل کیں، اس کمیشن نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی وجہ سے بھی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، دونوں حکومتوں نے طے کیا تھا کہ کے فور منصوبہ وفاقی حکومت مکمل کرے گی، اس لیے فراہمی آب کے میگا منصوبے پر جلد کام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ دو سال سے مختلف وجوہات سے کے فور منصوبہ زیرِ التواء ہے، سندھ وفاق سے کے فور منصوبے کے سلسلے میں مکمل تعاون کرے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر