
سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری ہو گئے۔
احتساب عدالت کی جانب سے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا گیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔
ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ڈیرھ سال گرفتار رہے۔
خیال رہے کہ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی لیکن احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News