موٹروے زیادتی کیس، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون...
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری توجہ انتقام اور انتشار تک محدود ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی پر کہا کہ موٹر وے سانحے کی عدم گرفتاری تبدیلی سرکار کی نالائقی ہے۔
اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ ملک نالائق ٹولے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے مزید کہا کہ وزارت مواصلات شہریوں کیلئے محفوظ سفر کی ذمہ وار ہے جبکہ مراد سعید کا سانحے میں چھپ جاناسوالیہ نشان ہے۔
واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔
اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔
نامعلوم افراد نے پہلے عورت سے نقدی،زیور ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھینے اس کے بعد اس عورت کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت متاثرہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد پولیس نے لاہور میں نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News