Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے زیادتی کیس، ملزم وقارکے سالے نے گرفتاری دے دی

Now Reading:

موٹروے زیادتی کیس، ملزم وقارکے سالے نے گرفتاری دے دی
موٹروے زیادتی کیس

لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ملزم وقار کے سالے عباس نے بھی پولیس کو گرفتاری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا، عباس ملزم وقار کے نام پر جاری موبائل سم استعمال کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹروے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خود اپنی گرفتاری پیش کی اور پولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر وے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 گرفتاری کے بعد نامزد ملزم وقاراپنے بیان میں کہا تھا کہ وقوعہ کے روز استعمال ہونے والی سم میرے سالے عباس کے پاس ہے اور وہ بھی جلد گرفتاری دے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کا بہنوئی اور تین رشتے دار پولیس حراست میں ہیں جن سے ملزمان کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب پولیس نے شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگراورشیخوپورہ روانہ کر دی ہیں۔

پولیس حکام نے واٹس ایپ کے ذریعے ملزم وقارالحسن کی ویڈیو متاثرہ خاتون کو بھیجی تو خاتون نے بھی ملزم وقار کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر