Advertisement
Advertisement
Advertisement

گذشتہ 2 سال میں ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال سے باہر نکالا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

گذشتہ 2 سال میں ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال سے باہر نکالا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ 2 سال کے عرصے میں ہماری حکومت نے ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال سے باہر نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا گیا ہے۔

انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گذشتہ دو سال کے دوران  ملک  کو درپیش  چیلنجز اور ان سے نبردآزما ہونے کے لیے  حکومتی اقدامات پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معیشت کو صحیح راستے پر گامزن کیا  اور ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال سے باہر نکالا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ہونے والے افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں ملنی چاہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ اسطرح کی حرکات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے لیکن اس ضمن میں ہم پر بین الاقوامی سطح پر دباؤ ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ تجارت کے لئے یورپی یونین کی یورپی یونین کی جی ایس پی کی حیثیت عوامی پھانسیوں سے متاثر ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی مربوط پالیسی کے نتیجے میں ہم کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلے کئے۔

یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا ہماری پالیسی کا اعتراف کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر