
لاہورموٹروے زیادتی کیس میں پولیس نے ایک اورملزم بالا مستری کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد اور شفقت کے تیسرے مبینہ ساتھی کو اقبال عرف بالا مستری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بالا مستری کو چیچہ وطنی میں کارروائی کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ موٹروے پر وہ بھی عابد اور شفقت کے ساتھ واردات کی نیت سے ہی نکلا تھا لیکن آدھے راستے سے ہی واپس چلا گیا۔
اقبال عرف بالامستری لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور پولیس نے بالامستری کوملزم وقار اورعباس کی نشاندہی پرحراست میں لیا.
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شفقت، عابد اور بالا مستری نے مل کر تقریباً 11 وارداتیں کیں۔
دوسری جانب پولیس موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جس میں اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News