Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی، سارہ خان

Now Reading:

میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی، سارہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے موٹر وے واقعے پر مجرمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر پیر کی شام اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔

اس موقع پر اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ “میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن  میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے”۔

Advertisement

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس وقت خواتین تو کیا بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، وزیراعظم کو موٹر وے واقعے کے بعد مجرموں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں عورتوں کو سکھانے کے بجائے مردوں کو سکھانا چاہئے کہ عورتوں کی عزت کیسے کی جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ مجرمان کو کڑی سزا دی جائے، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں مزید اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر