
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا ایک بیان میں کہناہے کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی، اس کے برعکس انہوں نے اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007ء میں چوہدری پرویز الہٰی نے ڈالی۔
انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ شہباز شریف فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News