لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نیب میں پیش ہوا تو مجھے کہا گیا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے، میں خود پاکستان آیا ہوں اور حزب اختلاف کا لیڈر ہوں، ان کو مجھ سے جو پوچھنا ہے پوچھ لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
