Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب قوانین میں ترمیم کرنےجارہےہیں،وزیرقانون

Now Reading:

نیب قوانین میں ترمیم کرنےجارہےہیں،وزیرقانون
Farogh Nasim

وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ وزارت قانون وانصاف کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں 22قوانین بنائےگئے ہیں،اب دیوانی نوعیت کےکیسز کافیصلہ 12 سے18 ماہ کے دوران ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم نےمعاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کےہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون وانصاف نے 22 قوانین بنائے ہیں،سول کے بعد کریمنل پروسیجر ترمیمی بل بھی تیارکرلیاگیاہے۔

فروغ نسیم کاکہناتھاکہ ویمن ایکشن پلان بل بھی قائمہ کمیٹی سے منظور ہوچکا ہے۔ ہم نیب قوانین میں بھی ترمیم کرنے جارہے ہیں اورنیب کیسز میں بھی ٹرائل کورٹ کو ضمانت کا اختیاردیدیاگیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس کی پلی بارگین کے حوالے سے ڈائریکشن پر بھی نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

وزیرقانون کاپریس کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ پاکستان کےتمام قوانین اب انٹرنیٹ پرموجودہیں۔ آٹھ سوچوالیس قوانین لاء ڈویژن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اسوقت پندرہ قانون موجود ہیں جنہیں پاس کروانا ہے۔ بلوں کو پاس کروانے کےلئے اپوزیشن کی حمایت بھی درکار ہوگی۔

بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود ملائکہ بخاری نے کہاکہ حکومت قوانین کو مضبوط بنانے پر سرتوڑ کام کررہی ہے، مستحق نادار لوگوں کےلئے قانون مدد کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جائیگاجبکہ عورتوں کے حقوق کےلئے بھی قانون سازی ہورہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ کرسچن میرج ایکٹ میں بھی ترمیم کردی گئی جوکابینہ سےمنظوری لےکرکی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر