
موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی کئی بار پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عابد ملہی پولیس کےلئے چھلاوا بن چکا ہے جسے 12 ویں روز بھی نہیں پکڑا جا سکا ۔
ذرائع کے مطابق اداروں نے ملزم عابد تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا۔
پولیس نے ملزم کے زیر حراست بہنوئی کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور تمام زیرحراست افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہےکہ چیئرمین اسپیشل انوسیٹی گیشن ٹیم اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں اور جہاں جہاں ملزم جا رہا ہے پولیس اس کے پیچھے ہے جبکہ ملزم اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے لیکن جلد پکڑا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کی اہلیہ بشری بی بی کا بھی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
بشری بی بی کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد عابد گھر آیا تھا، وہ کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا، اس کی شناخت ہوئی تو وہ فرار ہو گیا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News