 
                                                                              پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں خطاب کیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر چینلز پر نشر کرنے پر معاونین و مشیروں نے قانونی چارہ جوئی کی تیاریاں شروع کرلی لیکن وزیراعظم عمران خان نے انھیں کسی قسم کی قانونی کاررواہی سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوازشریف کی تقریر چینلز پر نشر کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کی تقریر سے قبل ہی ہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 