Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں نام کی جمہوریت ہے ، شہبازشریف

Now Reading:

ملک میں نام کی جمہوریت ہے ، شہبازشریف

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے ، آمریت کے باعث ہر شعبہ تنزلی کا شکارہوگیا، 2018 کے انتخابات کے بعد سلیکٹڈ حکومت آئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ مر جائیں گے مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، اس پر ایوان کی کمیٹی قائم کی گئی لیکن دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے ایک انچ سفر نہیں کیا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ آر ٹی ایس بند ہونے کے معاملےکی تحقیقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو توفیق نہ ہوئی کہ لوگوں کی امداد کرسکیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کر کے قیمتیں بڑھائی گئیں اور اب امپورٹ کی جا رہی ہے، ان کو احتساب کرنا ہوتا تو سب سے پہلے کابینہ میں بیٹھے لوگوں کا کرتے، احتساب کے نام پر اندھا انتقام ہو رہا ہے، حکومت کا احتساب نہ کیا اور خاموشی اختیار کی تو یہ جرم بن جائے گا ہم اس کا حصہ بن جائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں اے پی سی پر ہیں کہ ہم کیا فیصلے کرتے ہیں،حکومت ہر لحاظ سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر