Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار بلال مقصود نے وزیراعظم عمران خان سے کیا سوال کیا؟

Now Reading:

گلوکار بلال مقصود نے وزیراعظم عمران خان سے کیا سوال کیا؟

پاکستان کے اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کر لیا۔

بلال مقصود نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے سوالات شروع کردیے ہیں کہ میوز ک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے ہیں؟

بلال مقصود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں ایک خبر پڑھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ خبر دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ یہ ہماری فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے بہترین اقدام ہے۔

Advertisement

بلال مقصود نے کہا کہ لیکن یہاں میرا ایک سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے کونسے اقدامات کیے جارہے ہیں؟

گلوکار نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ اس ملک میں گلوکاروں کی کیا اہمیت ہے کیونکہ ہماری عوام کا جو نظریہ ہے اُس کے مطابق موسیقی کی دُنیا سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو بُرا سمجھاجاتا ہے اور اُن کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت کو لگتا ہے کہ گلوکاروں کے بارے میں عوام کا نظریہ اور سوچ بالکل درست ہے تو ہمیں بتائیں۔

دوسری جانب بلال مقصود نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم عمران خان کی بات کروں تو مجھے نہیں لگتا اُن کی سوچ بھی عوام جیسی ہوگی کیونکہ عمران خان کی دوستی بڑے بڑے نامور موسیقاروں سے ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے متعلق ایک مثبت سوچ رکھتے ہوں گے۔

گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان صاحب ایسے پلیٹ فارمز بنائیں جہاں عوام کی اس غلط سوچ کو تبدیل کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر میوزک انڈسٹری کی ترقی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تو وہ دن دور نہیں کہ جب اس ملک سے میوزک کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Advertisement

بلال مقصود نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اِس اہم مسئلے پر لازمی توجہ دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ گلوکار بلال مقصود نے کہا کہ ملک میں مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے میوزک انڈسٹر ی کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر