وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناہے کہ سندھ دشمن سن لیں کراچی سندھ کادل ہے، دل کےبغیرکوئی جسم مکمل نہیں ہوتا۔
وزیراطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ایم کیوایم کنونیر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کنونیرنےکل پریس کانفرنس میں پھراپنی ناکامیوں کااعتراف کیا، کراچی کو30سال بدامنی کی آگ میں دھکیلنے والےکس منہ سےحقوق کی بات کرتے ہیں، متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نےقائدسےعلیحدگی توکی لیکن انکی سوچ کی اب بھی وارث بنی ہوئی ہے،لگتاہےنفرتوں اورلسانیت کی سیاست اب بھی ان کی میراث ہے،رسی جل گئی بل نہیں گئے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نفیس لوگ یہ بھی بتاتےکہ وفاق سےکراچی پیکج آج تک کیوں نہیں لےسکے،متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا،کراچی کوپیپلزپارٹی ایک مثالی شہربنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
