
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےمیٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔
ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ا ن طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلبہ و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دیےگئے ہیں۔
یہ نتائج میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ اور بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News