Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال حکومتی امور اور نئی قانون سازی پر مشاورت کی گئی جبکہ گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی جبکہ اے پی سی میں پوری اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی جبکہ تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آئی۔

 وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان سے ملاقات میں کہا کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں ، ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں جبکہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

واضح رہےا س سے قبل ایف اے ٹی ایف اور ملکی امور سے متعلق اہم ترین قانون سازی کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے اداروں کے...

وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ میں اہم قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی تھی۔

بابر اعوان نے کہا تھا کہ قانون سازی حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اہم امور پر قانون سازی کا عمل جاری رکھا جائے، ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر