
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 75واں اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہوگا جس میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس تاریخ میں پہلی مرتبہ ورچوئل منعقد کیا جا رہا ہے، اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں سیشن سے خطاب بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کل اور 23 ستمبر کو عمومی مذاکرہ منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو عمومی مذاکرے سے اہم خطاب کریں گے۔
ذرائع کے وزیراعظم اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کے حوالے سے بھرپور مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم بھارتی ریاستی دہشتگردی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر دنیا کی توجہ مبذول کروائیں گے جبکہ اپنے خطاب میں وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین اور دیگر تنازعات کے فوری حل پر بھی زور دیں گے، وزیراعظم اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے قیامِ امن سمیت اہم کردار کا بھی احاطہ کریں گے اور افغانستان کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرونا وباء کی روک تھام انسدادِ غربت اور ماحولیاتی تغیر پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ انسدادِ دہشتگردی اور انسدادِ منی لانڈرنگ بھی وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 29 ستمبر کو مالیات برائے ترقی سربراہی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں 30 ستمبر کو حیاتیاتی تنوع پر بیٹھک ہو گی جس سے وزیراعظم کا خطاب متوقع ہے جبکہ یکم اکتوبر کو بیجنگ خواتین کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب سے وزیر خارجہ خطاب کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News