
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پرعدالت نے ملزم علی حسن اورڈاکٹرعبد الستار کی درخواست پر22 ستمبر تک فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گیارہ ستمبر2012 کو ہونے والے سانحہ بلدیہ ٹاون میں259افراد جل کر ہلاک ہوگئے تھے اور آٹھ سال بعد لواحقین کو آج انصاف ملنے کا امکان ہے۔
فیکٹری مالکان کی جانب سے آگ کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا گیا تھا اور فروری2017 میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ کیس میں ملزمان کے خلاف 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کروائے ہیں۔
ایم کیوایم کارکن زبیر چریا اوردیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ روف صدیقی ضمانت پر رہا ہیں۔
خیال رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی ہے اور کیس میں اب تک تین تفتیشی افسران تبدیل ہوچکے ہیں، کیس کیلئے4 سیشن ججزنےسماعت سےمعذرت کرلی تھی جبکہ 6 سرکاری وکلا نےدھمکیوں کےباعث مقدمہ چھوڑ دیا تھا۔
بلدیہ ٹاؤن میں ٹیکسٹائل فیکٹری سانحہ کو آٹھ سال گزر گئے ہیں۔ واقعہ میں دو سو انسٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News