Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی ریفرنس، عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

Now Reading:

ایل این جی ریفرنس، عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

احتساب عدالت کی جانب سے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس دوران کیس کے ضمنی ریفرنس میں نامزد عبداللہ خاقان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دو 2 غیر ملکی ملزمان آج بھی پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں دوبارہ طلبی کےسمن جاری کیے گئے۔

نیب حکام نےعدالت کو بتایا گیا کہ غیر ملکی ملزمان کی کمپنیوں کے نام نوٹس بھیجے گئے تھے، لیکن معاملے پر ابھی تک دفتر خارجہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عدالت نے اس موقع پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک غیر ملکی کمپنیوں کو سمن کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی فرد جرم عائد نہیں ہو گی۔

بعد ازاں عدالت نے نیب سے غیر ملکی ملزمان کو سمن کی تعمیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔

Advertisement

نیب نے غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹ کے لیے 3 ہفتے کی مہلت مانگی، شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ غیر ملکی ملزمان سے متعلق وقت زیادہ لگ سکتا ہے، ہماری استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ کے لیے زیادہ وقت دیا جائے۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے، شاید آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنا پڑیں گے۔

عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو آج ہی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے حکم دے دیا۔

بعد ازاں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر