Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات ، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Now Reading:

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات ، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں کراچی سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ کے فور منصوبے پر جلد عملدرآمد کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

عمران خان سے ملاقات میں گورنر سندھ نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سے متعلق فیصلے پر بھی بریفنگ دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام وزیراعظم  کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے کاوشوں کو سرا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہونے والی ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ اور سیف اللہ نیازی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین ایریا پر جیل کی تعمیر پرناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ملکی تازہ سیاسی, معاشی اور سلامتی کی صورت حال پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس ای سی پی ڈیٹا لیک معاملے پر بھی بحث کی گئی۔

اس موقع پرخواتین و بچوں کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے پر بابر اعوان اور شہزاد اکبر نے بریفنگ دی جس پروزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانونی سازی میں لایا جائے جبکہ عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر