Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل ، زرداری نےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دیدی

Now Reading:

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل ، زرداری نےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل اور جعلی ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری نےآج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی .

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے درخواست میں کہا ہے کہ کیس کی سماعت مقرر ہونے سے متعلق میرے وکیل فاروق ایچ نائیک کو پہلے معلوم نہیں تھا اور انہیں گزشتہ شام اس متعلق بتایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بھی بروقت پیشی کیلئے اطلاع نہیں دی جاسکی، ان کی عمر 65 سال ہے اور وہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں، کورونا کی وجہ بھی عدالت حاضر ہونا ممکن نہیں ہے۔

دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے آنے پر ورکرز اور پارلیمنٹیرینز کے آنے سے مہلک وبا پھیلنے کا خدشہ ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کو آج کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔
واضح رہے کہ درخواست آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈوکیٹ جاوید اقبال نے دائرکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر