
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کی سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12،000 افراد کی ہے، 13 مزید پروازیں سماجی فاصلے کی قوانین کے ساتھ آپریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی۔
وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہوگئی ہے۔
گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔
اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف پی آئی اے کو خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے نے 15 ستمبر کو اجازت ملتے ہی بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔
تاہم زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کررہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہوگیا تھا۔
کچھ عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کردیئے تھے جس پر سی ای او پی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اصل کرائے شائع کروائے اور مزید پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔
تاہم سعودی حکام کی جانب سے مانگی گئی 28 پروازیں کی مقابلے میں صرف 13 پروازیں منظور کی گئیں۔
حکومت کی جانب سے اکتوبر کے مہینے کیلئے پی آئی اے نے پہلے ہی اپنے پروازیں دوگنی کرنے کیلئے سعودی حکام سے درخواست کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News